آنے والے دنوں میں حکومت میں سے کونسی اہم شخصیت کا استعفی آ رہا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سی پیک کے سولہ کے سولہ پروجیکٹ کھڑے ہوگئے ہیں، سی پیک اتھارٹی کام نہیں کر رہی قانونی طور پر ہے ہی نہیں،

مبشر لقمان آفییشل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سی پیک جنرل باجوہ عنقریب آنے والے دنوں میں استعفیٰ دینے والے ہیں، کیونکہ جنرل باجوہ کے کردار کو اتنا متضاد بنا دیا گیا ہے کہ وہ جتنا مرضی اچھے ہوں انکا کسی حکومتی پوسٹ پر مزید رہنا اس حکومت کے لئے فائدے مند نہیں بلکہ نقصان دہ ہو گا اور اپنے پرانے ادارے کے لئے نقصان دہ ہو گا پی ڈی ایم کے ہر جلسے میں ہر آدمی جنرل عاصم باجوہ کا نام لے رہا ہے جیسے وہ مندر کی گھنٹیاں بجا رہا ہوتا ہے،تو اب ایک ریمائنڈر ہے انکو اب سائیڈ پر ہونا پڑے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بہت ہی مشکل ٹائم آ رہا ہے پاکستان کے لئے، پاکستان کے پاس جو چوائسز ہیں بھی اور نہیں بھی،پرانے دوست بد ترین دشمنوں کے ساتھ مل رہے ہیں ،نئے دوست بنا رہے ہیں انکی وجہ سے مزید دشمن آ رہے ہیں، پاکستان کو ابھی فیصلے کرنے ہیں، اس سارے مرحلے میں دشمن ملکر دہشت گردی کی نئی لہر پاکستان میں لا رہے ہیں، سی پیک اور اسکے منصوبوں سست روی کا شکار کیا جا رہا ہے تا کہ وہ رک جائے، پاکستان میں انتہا کے درجے پر فرقہ واریت کو بڑھایا جا رہا ہے، سیاسی عدم استحکام خاص طور پر پیدا کیا جا رہا ہے اب میں کنونسڈ ہوں کہ یہ بیرونی طاقتیں ہیں جو اندرونی خلفشار زیادہ کر رہی ہیں، مشنری ، اسٹیبلشمنٹ سے لوگوں کا اعتبار اٹھ جائے یہ کیا جا رہا ہے

Leave a reply