کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کا واقعہ۔

پشاور: وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا کرک ٹیری میں مندر جلانے کے واقعے کا نوٹس و مذمت، واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے مزید کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔پولیس کو واقع کی جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

https://t.co/FNDOADZYvK

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا کہ پولیس کو ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے، معاون خصوصی برائے اقلیتی آموراقلیتیوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، واقعے میں ملوث افراد قانون کے گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،

Shares: