مزید دیکھیں

مقبول

ٹویٹر حکومت کو یاد دلا دوں لاہور سندھ میں نہیں پنجاب کا دارلحکومت ہے،جو ڈوبا پڑا ہے، حسن مرتضیٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضی بارش کے بعد لاہور میں نکل پڑے

حسن مرتضی نے پانی میں ڈوبی گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں کا دورہ کیا، اس موقع پر حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دل لاہور کی ہر سڑک ہر گلی ڈوبی ہوئی ہے ،ٹوئٹر حکومت کو یاد دلا دوں کہ لاہور سندھ میں نہیں پنجاب کا دارلحکومت ہے،

https://twitter.com/PPPPunjab_SM/status/1292709652225044480

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ لوگ سڑکوں پر پانی میں ڈوبی گاڑیاں گھسیٹ رہے ہیں اور حکومت سو رہی ہے، کہاں ہے بزدار اور کہاں ہے اس کی کابینہ کی فوج ظفر موج، جس سڑک پر نکلو پانی کھڑا یے، کچرا پڑا یے، جو کچرا اور غلاظت حکمرانوں کے ذہنوں میں ہے وہ سڑکوں پر بھی نظر آنے لگ گئی ہے،

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

لاہور کے علاقے ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، راجگڑھ،جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔ ہر طرف پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔

بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے، لاہور میں 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan