حکومت نے عوام پر "پٹرول بم” گرانے کی تیاری کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے

اوگرانے یکم دسمبرسے 15روزکیلئے پٹرول کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوارسال کردی ہے،نومبر کے وسط کی بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے،یکم دسمبر سے ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے تک بڑھ سکتی ہے،

یکم دسمبر سے پٹرول 2روپے 50 پیسے فی لیٹر منہگا ہو سکتا ہے،وفاقی حکومت پٹرولیم لیوی میں کمی سےپٹرول اورڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی‏،حکومت فی لیٹر پٹرول،ڈیزل پر پوری 30،30 روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے،

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا

Shares: