حکومت سنبھالی تو ریلوے کا خسارہ کتنا تھا؟ شیخ رشید سچ سامنے لے آئے
حکومت سنبھالی تو ریلوے کا خسارہ کتنا تھا؟ شیخ رشید سچ سامنے لے آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے سالانہ 38 ارب روپے پنشنرز کو خود دیتا ہے،اگر وفاق ذمہ داری اٹھا لے تو خسارہ صرف4ارب روپے رہ جائے گا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث خسارہ بھی بڑھ سکتا ہے،
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پشاور سے طورخم تک ٹریک جو انگریز نے بنایا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے،جلدچین کے اشتراک سے ٹریک بچھانے کے منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا،پشاور تاکراچی ریلوے کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا،منصوبے کا اگلے تین ماہ میں ٹینڈر ہوگا،پشاورتاکراچی ریلوے ٹریک کی اپگریڈیشن کاپی سی ون منصوبہ بندی کمیشن کےپاس ہیں،
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی ریلوے کا خسارہ 40 ارب روپے تھا،ہم نے خسارہ 8 ارب روپے کم کیا ہم اس مالی سال میں ریلوے خسارے میں مزید 4 سے 6 ارب روپے کم کریں گے
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران کا خسارہ نہیں بتا سکتے ،ایک سال خسارہ بتا سکتےہیں،گزشتہ سال بھی 40ارب میں سے 6ارب روپے کا خسارہ کم کیا،
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا