لاہور ہائیکورٹ میں ملکی قرضوں کی تمام تفصیلات عدالت کےسامنے پیش کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی
عدالت نے وفاقی حکومت کی جواب داخل کرنے کی استدعا منظور کرلی، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملکی آمدن کے ساٹھ فیصد سے زائد قرضے لئے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر مکمل تفصیلات فراہم نہیں کررہی اور سارا معاملہ چھپایا جا رہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قرضے نہیں لے گی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت مقرر کردہ ساٹھ فیصد سے زیادہ قرضے حاصل کرچکی جسے عدالت سے چھپانا چاہتی ہے۔زبانی جواب کی بجائے عدالت تحریری جواب عدالت طلب کرے
درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قرضوں کی پالیسی کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لیا جانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ زیادہ قرضے لینے کی وجہ سے ملکی معیشت ڈانواں ڈول ہے۔ زیادہ قرضوں کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے عدالت قرضوں کی آج تک کی مکمل تفصیلات عدالت پیش کرنے کا حکم دے
وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ
جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج
پٹرول کی قیمت 30 روپے مہنگی،تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا