حکومتی بد عہدی، ناکامی اور نااہلی کی قیمت غریب عوام کب تک چکاتے رہیں گے،قمر زمان کائرہ برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بے روزگاری اور غربت سے پسے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرا دیا گیا ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سفاک حکمرانوں نے ایک ہی دن میں صارفین پر 165ارب کا بوجھ ڈال دیا،بجلی،ادویات او اشیائے خورد ونوش کو مہنگا کرناغریب دشمن اقدام ہے۔ حکومتی بد عہدی، ناکامی اور نااہلی کی قیمت غریب عوام کب تک چکاتے رہیں گے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ضروری استعمال کی 94ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ مشیر صحت نے ڈھٹائی سے کہا، سپلائی یقینی بنانے کیلئے ادویات کو مہنگا کرنا پڑا نا اہل حکومت کو لانے کا جزیہ عوام سے کب تک لیا جاتا رہے گا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے جارہی ہے اور اس ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے ہر جمہوری راستہ استعمال کیا جائے گا۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔عمران خان کو اقتدار سے نکالے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ کٹھ پتلی حکومت سے کسی قسم کی بہتری کی امید نہیں۔ انہوں نے معیشت، امن وامان اور خارجہ پالیسی سب کچھ تباہ کر دیا۔ ہر کوئی اب اس حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی زندگی بہت مشکل بنا دی ہے۔

Shares: