پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، غربت اور بے روزگاری میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نظر نہیں آرہی، ریاست مدینہ کے دعوے دار حکمران غریب عوام کو فوری ریلیف دیں، قادیانیوں کی سرگرمیاں اور ریشہ دوانیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جو آئین پاکستان کی صریح خلاف ورزی بلکہ بغاوت ہے، بے رحم اور بلاامتیاز احتساب جاری اور اس میں تیزی آنے چاہیے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار جامعہ مرتضائیہ قلعہ شریف میں نیشنل علماء کونسل پاکستان کے خصوصی اجلاس سے قائدین کونسل چیئرمین علامہ صاحبزادہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری سرپرست اعلیٰ علامہ صاحبزادہ پیر خلیل احمد مرتضائ۔سیکرٹری جنرل پیر سید وسیم الحسن نقوی۔ علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید ۔علامہ عبدالمصطفی چشتی علامہ۔ صاحبزادہ انوار رسول مرتضائ۔ علامہ حسن رضا قادری رائے صلاح الدین ایوبی کر ایڈوکیٹ۔علامہ قاری زخار حیدری قاری محمد یونس قادری اور دیگر علماء و مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کی یہ سبز باغ دکھائے اور عوام کی توقعات میں اضافہ کیا جن پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام نظر آ رہے ہیں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ ہوچکا ہے،
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اگر ریاست مدینہ کا نام سن کر دل سے لیتے ہیں تو فوری طور پر نظام مصطفی کے نفاذ کا اعلان کریں کیونکہ اس ملک اور قوم کی تقدیر نظام مصطفی سے جڑی ہوئی ہے اور حکومت اور عوام کی تمام تر پریشانیوں اور مسائل کا حل اسی نظام میں ہے فھاشی و عریانی کے سیلاب کو روکا جائے میڈیا کو خلاقیات کا پابند بنایا جائے فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعلیم صحت اور بنیادی ضروریات کو عام اور فری کیا جائے.