حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے، مومنہ وحید
چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ معیشت کے بڑے شعبوں میں اصلاح اور طلب پر قابو پانے کی حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں،
لاہور۔29 اکتوبر(اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ معیشت کے بڑے شعبوں میں اصلاح اور طلب پر قابو پانے کی حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کا نتیجہ میں 2019ء میں3.3 فیصد کی مناسب معاشی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی معاشی پالیسی کے باعث افراط زر پر قابو پانے، معاشی ترقی کی رفتار کو تیز تر کرنے، سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مالیاتی و تجارتی خسارے میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے،
انہوں نے کہاکہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملکی معیشت کو مالی خسارے ، بیرونی شعبے اور حقیقی معاشی سرگرمیوں جن میں زراعت، صنعت اور خدمات سمیت کئی محاذوں پر مسائل اور چیلنجز درپیش تھے۔ معیشت کے بڑے شعبوں میں عدم توازن کو طویل عرصے سے ٹھیک نہ کرنے کی روش اور ایک عرصے سے لٹکی ہوئی سٹرکچرل اصلاحات جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومت کو فوری پالیسی ایکشن لینا پڑا اور حکومت نے جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیوں کا اجراء کیا جن کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں اور مالی سال2019ء میں 3.3 فیصد کی معاشی نمو کا حصول اس کی واضح مثال ہے،