حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناءاللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤکریں گے اورمیں خود اس کی قیادت کروں گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے بعد ن لیگی قیادت میں کھلبی مچی ہوئی ہے اور اگرچہ وہ اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ ن لیگ تقسیم ہو رہی ہے تاہم ان کے بیانات خود اس امرکی تصدیق کر رہے ہیں. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی طرف سے یہ کہنا ہے کہ وہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤکریںگے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دال میں کالا ضرور ہے.
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے افواہ پھیلارہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں جعلی نام پھیلائے گئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ممبران کوخریدنے کیلئے سیل بنایاہے، لوٹوں کے گھروں کاگھیراؤکریں گے اور میں خود قیادت کروں گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں.