مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی خاطرہم اپنے آپ کو قربان کرنے کو تیار ہیں. حکومت نے روش نہ بدلی تومزاحمت کے راستےکو نہیں روک سکیں گے.
شہباز شریف اور مریم نواز کے علاوہ آج کون کرے گا نواز شریف سے ملاقات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نواز شریف سے ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کے پاس مخالفین کیخلاف جھوٹے الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں.آج حکمرانوں کا جھوٹ بے نقاب ہوتا جارہا ہے،ہم سب پربھی کوئی ناکوئی جھوٹا الزام لگایا جائے گا .
نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری
پرویزرشید کا کہنا تھا کہ ہم مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہیں، الزامات صرف اپوزیشن کیخلاف لگائےجارہےہیں ،سعدرفیق،حمزہ شہبازاورآصف زرداری پرالزام ہے،انہیں سزا نہیں ہوئی ،پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر الزامات ہیں تو جیلوں میں ہیں،حکومت نےروش نہ بدلی تومزاحمت کےراستےکو نہیں روک سکیں گے.
نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟
نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف
پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں موجودافراد پرالزامات ہے تو وہ آزاد ہیں ،پرویز رشید نے دعویٰ کیا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ متحد ہے،میاں نوازشریف کا جونظریہ ہے وہی پوری ن لیگ کا ہے.
واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووںپر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی