مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے قبل حکومت کا بڑا اقدام، خیبر پی کے میں مرغیاں بانٹ دیں
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے کی صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ منصوبے گھریلو مرغبانی پر باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ خیبر پی کے، کے دارالحکومت پشار میں گھریلو مرغبانی منصوبے کی افتتاحی تقریب ہوئی ہے جس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور جہانگیر ترین نے خطاب کیا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی طاقت کل عوام نے دیکھ لی ہے اگلی مرتبہ بھی پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا مذاق اڑانے والے دیکھ لیں آج ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنا دیا گیا ہے جن پر مخالفین مذاق اڑایا کرتے تھے، 200 خواتین میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا سیٹ تقسیم کردیا گیا ہے،
بلاول کی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کہا وفد مولانا کے پاس بھیج رہا ہوں
وزیراعلیٰ محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مرغبانی کے حوالہ سے جب اعلان کیا تو اس بات کا مذاق اڑایا گیا آج ان کے ویژن پر ہنسنے والے حقیقت دیکھ لیں، پاکستان کس طرح ترقی کررہا ہے، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ عمران خان پاکستان میں امید کی علامت ہیں، گزشتہ دس سالوں سے پاکستان میں کرپٹ افراد حکومت میں تھےپہلی مرتبہ صاف ستھری حکومت آئی ہے،
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے
واضح رہے کہ خیبر پی کے میں شروع کئے گئے اس منصوبہ سے صوبائی سطح پر تمام عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس منصوبہ پر 80 کروڑ کی لاگت آئی ہے، تقریب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد نے بھی خطاب کیا،