حکومت ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے،رحمان ملک

0
48

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا حکومت سے ملک کے ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل،حکومت ہر شہری کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، ہر شہری پر فرض ہے کہ ماسک پہنیں ، اجتماعات سے اجتناب کریں اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھیں، ایس او پیز پر عمل کرنے اور ویکسینیشن سے کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ ممکن ہے، ویکسین کے اخراجات حکومت کو برداشت کرنا ہونگے، زیادہ تر عوام خاندان کو اتنی مہنگی ویکسینیشن برداشت نہیں کر سکتی ہے، بزرگ شہریوں کے علاوہ ، صرف وہی نجی طور پر ویکسین لے رہے ہیں جو قیمت برداشت کرسکتے ہیں، کورونا وائرس کی تیسری لہر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، پہلے کہ چکا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر اس سے پہلے کی دو لہروں کے مقابلے میں زیادہ مہلک ہہوسکتی.

Leave a reply