حکومت کی ہر پالیسی عوام کے لیے نقصان دے اور پی دی ایم کی تحریک عوام کے لیے نہی صرف اپنے مفاد پر مبنی ہےجے یو پی پاکستان
پریس ریلیز
شجاع آباد ( نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت وقت کی ہر پالیسی عوام کے لئے نقصان دے ثابت ہورہی ہیں فرانسی سفیر کو بے دخل کیا جاۓ اور تعلقات ختم کئے جاۓ پی ڈی ایم کی تحریک عوام کے نہیں اپنے مفاد میں نظر آرہی ہے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما و رکن مرکزی مجلس شورئ مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کہا علماء کرام کا گھیرا تنگ کرنے والے آج خود قانون کی گرفت میں ہیں فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر مقدمات میں ان کا آنا اللہ کی پکڑ ہے موجودہ حکومت کی ہر پالیسی عوام کے لئے مشکل پیدا کر رہی ہے بڑہتی مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے عمران خان کے پاس کوئی پالیسی نہیں موجودہ حکومت کا مزید اقتدر میں رہنا عوام پاکستان کے لئے مشکل ہوگا پی ٹی آئی سے پوری قوم تنگ ہے اور اس ہی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی جارہی ہے کیوں کہ اب عوام ان کو ووٹ نہیں دے گے عاشق علی قادری نے مزید کہا تحفظ ختم نبوت کے لئے ہر میدان میں جے یو پی منکرین کے سامنے کھڑی ہوگی فرانسی گستاخی پر حکومت وقت ابھی تک غیر زمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے جو کہ ارباب اختیار کے لئے نقصان دے ثابت ہوگا فرانسی سفیر کو ملک بدر کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گے پی ڈی ایم کی سیاسی جدو جہد کو عوام نے مسترد کردیا مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ماضی کی طرح یہ تحریک بھی عوام پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہوئی(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )