حکومت محض ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سنبھالی،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صد سالہ گولڈ میڈلز ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوئی،تقریب میں چائنیز قونصل جنرل ژائو شیریں( Zhao shireen)، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار، سید مرتضی محمود، لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق نےشرکت کی،تقریب میں لاہور چیمبر کے سابق صدور اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔

عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی،احسن اقبال

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کی معیشت میں اہم کردار اد کررہی ہے، فلاحی کاموں میں بھی کاروباری برادری کی خدمات قابل ذکر ہیں، اتحادی حکومت اقتدار کی خواہش پر قائم نہیں ہوئی. پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ پن سے بچانے کے لئے وجود میں آئی.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت محض ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سنبھالی۔ پاکستان کی معاشی خود انحصاری ہماری اصل منزل ہے. ہمیں معیشت کے بنیادی نکات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا.حکومتیں بدلنے سے معاشی پالیسیوں کا تسلسل نہیں رکنا چاہتے . تاجر برادری نےجس غیر معمولی مشکل معاشی حالات میں کئے گئے حکومت کے غیر معمولی اور مشکل فیصلوں کی تائید و حمایت کی ہے جو قابل فخرہے.

 

ایسی بدتہذیبی کےخلاف اگراکیلا رہ گیا توبھی لڑوں گا:مولانا فضل الرحمان

 

 

بلیغ الرحمان نے کہا کہ موجود حکومت نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات اٹھائے، حکومت نے سولر پینلز پر ہر طرح کے ٹیکس کو بھی ختم کردیا ہے تاکہ سولر پینلز امپورٹ ہوسکیں اور تاجر برادری اور عوام کو سہولت مل سکے، حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود عوام کے لئے آٹا ، چینی، گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا پیکج دیا.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال میں بہتری کے ساتھ عوام کو مزیدریلیف فراہم کیا جائے گا، جس کے لئے حکومت مسلسل جدوجہد کررہی ہے.

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نعمان کبیر نے کہا کہ 100 سالہ گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب میں سابق صدور کو گولڈ میڈل دینے کا مقصد ان کی صنعت و تجارت کی خدمات کو سراہنا ہے، تااجر برادری نے پاکستان میں صنعت کے بنیادی انفراسٹرکچر کے قیام میں اہم کردار ادا کیا.

تقریب کے اختتام پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور سابق صدور کو صنعت و تجارت کے لیے خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈلز دئیے.

Comments are closed.