حکومت نے کل قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا

0
49
parliment

حکومت نے کل قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا

حکومت نے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ جس کیلئےحکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ جبکہ حکومت نے قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگا،تمام وفاقی وزراء اور مشیر اِن کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے ،قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر،چاروں صوبائی وزرائے اعلٰی کو مدعو کیا جائے گا ۔

اس کےعلاوہ اجلاس میں دفاع، خزانہ، داخلہ، خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے ،چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیرکےچیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی دعوت دی جائے گی ۔ قومی سلامتی پر قومی اسمبلی کے اِن کیمرہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صرف اراکین قومی اسمبلی کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ قومی اسمبلی کے ان کیمرہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق قانون سازی و دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، جس پر سماعت کرتے ہوئے 8 رکنی بینچ نے حکومت، سیاسی جماعتوں، اٹارنی جنرل اور بارز کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

Leave a reply