حکومت نے 3 ماہ میں مزید کتنا قرض لیا؟ تفصیلات جاری

وفاقی حکومت نے مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے رواں مالی سال 21-2022 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا ۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ( یکم جولائی سے 30 ستمبر ) میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئی ہیں-

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت 7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اور ملٹی لیٹرل مالی اداروں سے ایک ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا ہے۔

شریعت عدالت نے ونی یا سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ہے جبکہ حکومت کو مختلف ممالک اور ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر کی گرانٹس ملی ہیں، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ ڈالر قرض ملا جب کہ امریکا سے پاکستان کو 3 ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو اتو ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 174 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل

Comments are closed.