عالمی فورمز پر حکومت کی ماحولیاتی دوست پالیسیوں کی پزیرائی قوم کیلئے باعث فخر ہے،صدر پی ٹی آئی وومن ونگ کراچی وزیراعظم کے بلین ٹری منصوبے سے قوم میں ماحولیات سے متعلق شعوربیدار ہوا، پاکستان میں زیتوں کی کاشت ملکی معیشیت کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، حکومت اور عوام کو ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلیوں پر متحد ہوکر کام نہ ہوا تو مستقبل میں شدید خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظرماحولیاتی آلودگی پر قابو کیلئے شجرکاری اہم کردار ادا کررہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت واحد ہے جس نے ماحولیاتی آلودگی کو بڑے پیمانے پر کم کیا، عوام سے درخواست ہے بلین ٹری پروگرام میں حکومت کا ساتھ دیں.

Shares: