لاہور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت صرف میڈیا پر ہی نظر آتی ہے، پاکستان کے 24 کروڑعوام کا کوئی وارث نہیں، اغواء اوردیگر جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے، بجٹ میں بھی غریب عوام کیلئےکچھ نہیں ہے، مثالی بجٹ میں آئی ایم ایف کی مثالی غلامی ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کواسلامی ملک بنانےمیں یہی لوگ رکاوٹ ہیں، ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک ترقی یافتہ اور ہم سے آگے ہیں، لیکن جنوبی ایشیاء میں ہم سب سےغریب اور مقروض ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 15جنوری کو الیکشن کے نام پر نیا ڈرامہ ہوا، کراچی کےعوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لیکن 3 لاکھ 25 ہزار ووٹوں والے جیت گئے، اور 9 لاکھ والے ہار گئے، جمہوریت کو کراچی کے گلی کوچوں میں دفنانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی نے کراچی کےعوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی، شہر کےعوام آج اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل
پاکستانی نوجوانوں کی دیار غیر کے سمندروں میں تیرتی لاشیں، ذمہ دار کون
یونان کشتی حادثہ،وزیراعظم کا 19 جون کو یوم سوگ منانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کرسکے گی، 30 افراد کو لایا جائے اور دوبارہ میئر کراچی کا الیکشن کروایا جائے، دھاندلی کا جو نتیجہ نکلتا ہے پیپلزپارٹی اچھی طرح واقف ہے، 77ء میں بھی دھاندلی کی کوشش کی گئی تھی، عوام بیدارہو چکے ہیں، اور اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اورچھیننا بھی، ہم شب خون مارنے والوں کیخلاف عدالتوں میں جائیں گے اور ایوانوں کے اندر اور باہر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ تاہم سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، موجودہ حکومت خود استعفے دے کراسمبلیاں تحلیل کرے، عوام کو اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملناچاہئے، شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔

Shares: