انتخا بی مہم کے دوران حکومتی مشینری کا استعمال،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد: انتخا بی مہم کے دوران افرادی قوت اور حکومتی مشینری استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا-
باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علم میں آیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندگان اور اہل کاران امیدواران کی انتخابی مہم کے دوران افرادی قوت اور حکومتی مشینری کو فراہم کر کے ان کے مددگار ثابت ہو رہے ہیں جو کہ تمام امیدواران کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکرٹیرز اور صوبائی الیکشن کمشنران کو بذریعہ مراسلہ حکم دیا ہے کہ تمام مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندے اور اہل کاران کو متنبہ کیا جائے کہ وہ مذکورہ بالا عمل سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ مانٹرنگ ٹیموں کو بھی انتخابی مہم کی سخت نگرانی کرنے اور خلاف ضابطہ کاروائیوں پر انضباطی کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔