حکومتی پا بندی کی خلاف ورزی کرنے والے سکول سیل

وفاقی دارالحکومت میں کوڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نجی سکول سیل کر دیا۔
مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر ترنول کے علاقے ڈھوک عباس میں کاروائی کی ۔سکول مالکان این سی او سی کی ہدایات کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔سکول میں کرونا وائرس ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری تھی۔

انتظامی احکامات کی خلاف ورزی پر کھولے گئے سکول میں سوشل ڈسٹینسنگ کا تصور بھی نہیں تھا۔ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی کرونا وائرس کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے چند لاپرواہ ادارے و افراد عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عوام الناس ایسے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

Comments are closed.