حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران کی حویلیاں میں کارروائی
حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی
ایبٹ ;200;باد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے حویلیاں میں کارروائی کے دوران ناقص صفائی پر ایک ہوٹل اور بیکری سربمہر کر دی، فوڈ اتھارٹی نے صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاد اشیاء پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد ڈاکٹر مختیار خان نے بوستان ہوٹل، نیو فائن بیکری، شکیل پکوڑہ شاپ اور ریاض کباب شاپ کے مالکان پر بھاری جرمانے عائدکر کے دکانوں کو سیل کر دیا ۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی طرف سے متعدد بار وارننگ جاری کرنے کے باوجود صفائی اور دیگر حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے ۔ حلال فوڈ اتھارٹی کسی بھی صورت عوام کی دی جانے والی اشیاءِ خوردونوش کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔