حلف نہ اٹھانیوالے اراکین اسمبلی کیخلاف صدر مملکت نے بڑا قدم اٹھا لیا

0
101

حلف نہ اٹھانیوالے اراکین اسمبلی کیخلاف صدر مملکت نے بڑا قدم اٹھا لیا

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (تیسری ترمیم) آرڈیننس ، 2021ء پر دستخط کر دیے

آرڈیننس کی مدد سے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 72 میں ترمیم کی گئی آرڈیننس کے مطابق منتخب اراکین کو اجلاس کی پہلی نشست کے 60 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،اراکین کو آرڈیننس کے اطلاق کے 40 دن کے اندر حلف اٹھانا ہوگا،سینیٹ ، اسمبلی یا مقامی حکومت کیلئے منتخب اراکین کی نشست وقت پر حلف نہ اٹھانے کی صورت میں خالی ہو جائے گی،

صدر عارف علوی نے پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل (ترمیمی) آرڈیننس 2021 ء بھی جاری کر دیا پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ، ایکٹ 2007 ء کے سیکشن 16 میں ترمیم کی گئی ،آرڈیننس کے مطابق کونسل کو ادارے کی بہتر کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی کیلئے ملازمین کی تعیناتی کا اختیار ہوگا، کونسل کو کنٹریکٹ پر مشیر اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہوگا،

صدر عارف علوی نے محمد سعید اللہ کی ڈیپوٹیشن پر احتساب عدالت ، راولپنڈی کے جج کے طور پر تعیناتی کی سمری بھی منظور کر لی صدر مملکت نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے گریڈ 20 کے افسر، خواجہ شوکت حسین ، کے خلاف سول سرونٹ (ای اینڈ ڈی ) رولز ، 2020ء کے تحت کاروائی کرنے کی سمری کی بھی منظوری دے دی صدر عارف علوی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل II- ، کوئٹہ نذر محمد ، کا استعفیٰ منظور کیا

Leave a reply