لانگ مارچ؛ سندھ پولیس کے اہلکار بھیجنے سے متعلق حلیم عادل کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس سے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
حلیم عادل شیخ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو 6 ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات دیے جائیں، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار کے مطابق صوبے سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی اشد ضرورت ہے، گزشتہ کچھ ماہ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اصافہ ہوا ہے۔ عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی موجودگی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان پر لانگ مارچ کا آغاز آج لاہور سے ہو رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ غیرت کےنام پرماں بیٹی قتل:ملزمان گرفتار
عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے