حلیم عادل شیخ کے ساتھ کیس میں گرفتار چار کارکنوں کی رہائی

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ساتھ کیس میں گرفتار چار پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی سینٹرل جیل کراچی سے ہوگئی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سعید آفریدی ملک شہزاد پی ٹی آئی لیبر ونگ رہنما نعیم عادل شیخ یوتھ رہنما علی میرجت سمیت دیگر نے استقبال کیا۔ رہائی پر کارکنوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر سلام پیش کیا گیا۔رمضان، حسیب، محمود ، غلام مصفطی کو حلیم عادل شیخ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ چاروں کارکنوں کی ضمانت گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ کے عیوض اٹھائی تھی۔

Comments are closed.