کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما ، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کو پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ نے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشیر یا وزارت نہیں رکھ سکتے۔حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا
حلیم عادل شیخ نے کراچی میںانصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اپنے گھر کو صاف کریں۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے بھی ’ہاتھ صاف‘ کیا اور وہ وزارت اور مشیر ہونے کے اہل نہیں۔