قصور
پتوکی شہر میں حالیہ ہونے والی بارش نے تمام راز کھول دیئے شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مٹی دھول اور گردو غبار اُڑنے سے شہری سانس دمہ اور ڈسٹ الرجی جیسے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔عوام پریشان کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی اعلیٰ حکام نوٹس لیں
تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کے کلین اور گرین پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں شہر کی تمام بڑی اور چھوٹی شاہراروں پر کیچڑ اور مٹی کے بڑے بڑے ڈھیر انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں حالیہ بارش کی وجہ سے صورت حال انتہائی غمگین ہو چکی ہے دھول اور گردو غبار منہ اور ناک کے ذریعے جسم کے اندر جانے سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں
مٹی اور دھول آنکھوں میں پڑنے سے لوگ آنکھوں کے امراض کا شکار بھی ہو رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے پاس سڑکوں کو صاف رکھنے کے لیے جدید مشینری کا ہونا اپنی جگہ پر سوالیہ نشان ہے