وفاقی وزیر کی الیکشن سے کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

تحریک انصاف کی حکومت کے لئے ایک اور مشکل آ گئی، وفاقی وزیر کے کی الیکشن میں کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے .جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نور الحق قادری نے جب کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اسوقت وہ ڈیفالٹر تھے. انہوں نے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،الیکشن کمیشن نے ہم نے درخواست دی تو انہوں نے درخواست مسترد کر دی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی عدالت الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست سننے کا حکم دے.
واضح رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں نور الحق قادری نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور حلفہ این اے-43 (قبائلی علاقہ-4) سے الحاج شاہ جی گل آفریدی کو 33,243 ووٹ لے کر شکست دی تھی .نور الحق قادری اس وقت موجودہ حکومت کے وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ہیں.