حلقہ این اے 125 کی عوام نے آئینہ دکھایا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے چند روز قبل صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں حلقہ این اے 125 میں شرکت کی تھی وہاں موجود شہریوں نے حلقہ کے مسائل حل کرنے کا کہا تو ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کو جھاڑ پلا دی اور کہا کہ مجھے تو ووٹ ہی نہیں دئے میں تو اس حلقہ سے ہاری ہون، اگر ووٹ دیئے ہوتے تو میں قومی اسمبلی میں ہوتی جس کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی .
بعد ازیں آج ڈاکٹر یاسمین راشد سے ان کے دفتر میں حلقہ این اے ایک سوپچیس کے رہائشیوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال، زبیرنیازی، یاسرگیلانی، تمام چیئرمینز، طارق ثناء باجوہ وبڑی تعداد میں نمائندگان نے شرکت کی۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ہمیں یہ عزت ملی ہے۔ آج کے اکٹھ بلانے کا بنیادی مقصدعوام کے مسائل حل کرناہے۔ عوام کے مسائل یونین کونسل کی حد تک حل کئے جائیں گے۔ اپنے علاقہ کے مسائل حل کروانے کیلئے درخواستیں جمع کروائی جائیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے۔ حلقہ این اے ایک سوپچیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے انتظامیہ کوعوامی نمائندوں کی نشاندہی پرمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہا کہ ملک میں مہنگائی کے خاتمے اورروزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام میں عوامی اورمفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں بارے شعور پیدا کیا۔ ملک میں حقیقی تبدیلی لاکرعوامی مسائل حل کریں گے۔
صوبائی وزیرصحت نے حلقہ این اے ایک سوپچیس کے رہائشیوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پرہی متعلقہ محکمہ جات کوہدایات جاری کیں.
واضح رہے کہ حلقہ این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد دو بار الیکشن ہار چکی ہیں.مسلم لیگ ن کےامیدوار اس حلقہ سے الیکشن جیتے ہیں.