این سی اوسی کے اجلاس میں یکم جولائی سے ملک بھرمیں سینما ہالزکھولنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سینما ہالزرات 1 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، صرف ویکسین لگوانے والےافرادہی سینما میں فلم دیکھ سکیں گے، اجلاس میں کاروباری مراکزکی ٹائمنگ رات 10بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹورسمیت ضروریات کےاہم کاروباروں کو24/7 کھلنےکی اجازت دے دی گئی ہے، آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت دے دی گئی ہے، ان ڈور پر50 فیصد کی پابندی عائد کی گئ ہے، صرف ویکسین لگوانےوالےافراد ہی ان ڈور ڈائن اِن کی سہولت حاصل کر سکیں گے، ہوٹلزاورریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنےکالائحہ عمل بنائے کے پاپند ہونگے، آوٹ ڈورشادی کی تقریب میں 400 افراد کی گنجائش کرنےکی اجازت دی گئی ہے، ایس اوپیزکےاطلاق کےساتھ مزارات کودوبارہ کھلنےکی اجازت دے دی گئی ہے، ثقافتی، مذہبی اوردیگر اجتماعات پرپابندی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Shares: