ہم ملک کی بیس سیٹوں پر جیت رہے ہیں،یاسمین راشد

0
45

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدرڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی ائی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس امیدواران ملک ظہیر عباس کھوکھر اور شبیر گجر کے ہمراہ پی پی 167 کے الیکشن آفس اللہ ھو چوک میں پریس کانفرنس کی ۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادے حامد رضا کی پی ٹی آئی کو ضمنی انتخابات میں غیر مشروط سپورٹ کا اعلان کیا اور کہاکہ میں یاسمین راشد ،حماد اظہر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ، اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہاکہ سید حامد نے ہماری سپورٹ کی بات کیوں کی کیوں کہ ہم ملک کو امن ترقی کی بات کرتے ہیں۔ ہم ملک کی بیس سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔ اس وقت عوام کو پتا چل گیا ہے انکا ہمدرد کون ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ہمیں کلیرنس دیں یہ الیکشن شفاف ہونگے۔یہ شوشل میڈیا کا ٹائم ہے جو کریں گے واضح ہو جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹرز کو کوئی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہنا ہوگا۔ ہر قسم کے دروازے سے ریکوسٹ کروں گی لوگ جان گئے ہیں دھندلی کیسے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسٹرا بیلٹ پیپرز کہاں جا رہے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں سارے ادارے نیوٹرل رہیں گے۔

 

دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی،فواد چوہدری کی پرویز الہی سے ملاقات

 

سید حامد رضا نے کہاکہ جھنگ کے حلقے سے 10000 ووٹوں کی لیڈ سے پی ٹی آئی کی جیت ہو گی۔ آپ نے جشن آج کرنا ہے یا 17 کو آپ کی مرضی۔ سیاست اور مذہب کا چولی دامن کا رشتہ ہے۔ہمارے کارکنان ہر پولنگ سٹیشن میں انکی سہولت کاری کریں گے۔ میں حمزہ شہباز کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا وہ برائے نام وزیر اعلیٰ ہے۔

عمران نے جو اسلام کا انٹرنیشنل لیول پر کام کیا وہ قابل تعریف ہے ۔ اگر مذہبی رواداری کی بات کی جائے وہ سہرا بھی عمران کے سر ہے۔ ہم ثنا اللہ اور لوٹے راجہ ریاض کو وہی بتائے گے آپ کا انجام کیا ہو گا۔ گزشتہ رات جو ملک نواز اعوان کے حلقہ میں ہوا وہ سراسر غلط تھا ۔موجود وزیر داخلہ میرے حلقہ کا ہے۔ انکو کالعدم جماعتوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ امن کی طاقت سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے۔ سیاست اور مذہب کا چولی دامن کا رشتہ ہے۔ عمران نے جو اسلام کا انٹرنیشنل لیول پر کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔ اگر مذہبی رواداری کی بات کی جائے تو وہ سہرا بھی عمران کے سر ہے۔اللہ ہو چوک والی پریس کانفرنس میں مقبول گجر خالد گجر صاحبزادہ حامد رضا جبکہ سنی اتحاد کونسل سے پیر طارق ولی مفتی امان اللہ شاکر مفتی شفاعت علی ہمدانی مفتی عرفان نعیمی قاری عبدالرؤف مفتی نعیم احمد موجود تھے

Leave a reply