ہم ففتھ جنریشن وار سے نہیں‌ بلکہ فیک نیوز کے دور سے گزر رہے ہیں‌، لارڈنزیر احمد

0
63

ہم ففتھ جنریشن وار سے نہیں‌ بلکہ فیک نیوز کے دور سے گزر رہے ہیں‌.، لارڈنزیر احمد

باغی ٹی وی :پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہم اس وقت فیک یعنی جھوٹی خبروں کے دور سے گزر رہے ہیں. کرونا وائرس کے حوالے سے اس وقت سوشل میڈیا پر بہت سی جھوٹی خبریں اور ویڈیوز پھیلائی جارہی ہے . جس میں ایک ویڈیو یہ ہے کہ اٹلی کے لوگوں نے سڑکوں پر پیسے اور کرنسی پھینک رکھی ہے ساتھ یہ کہا گیا کہ اٹلی کے لوگوں نے کہا ہم اگر ان پیسوں سے اپنے پیاروں‌ کی جان نہیں‌بچا سکےتو اس کا کیا فائدہ.. انہوں نے کہا کہ یہ کئی سال پرانی وینزویلا کی تصاویر ہیں . اسی طرح روسی صدر پیوٹن کی ویڈیو کا غلط ترجمہ کر کے وائرل کیا گیا ، لارڈ نذیر نے کہا کہ میں‌ نے اس کا اپنے روسی دوستوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا یہ غلط ترجمہ کیا گیا کہ روسی صدر اپنی فوج اور عالمی لیڈروں سے خطاب کر رہے ہیں‌ جس میں یہ ترجمہ کیا گیا کہ امریکا دنیا کی آبادی ختم کر ہا ہے .

انہوں نے کہا کہ روسی صدر کرونا کے بارے اپنا پالیسی بیان دیے رہیں. ،جو بیان کیا جارہے کہ وہ ہر گز نہیں ہے . اسی طرح اسرائیلی ڈیفنس منسٹر کی ویڈیو بھی مشہور ہے . اور مودی کی ایک ویڈیو جو کافی پرانی ہے اور کسی ایونٹ‌ کی ہے اسے کرونا سے جوڑ دیاہے . لارڈ نذیر نے کہا کہ مودی ایک فاششٹ‌لیڈر ہے جو مسلمانوں اور اسلام سے نفرت کرتا ہے . وہ ایسا نہں‌کہہ سسکتا.
لارڈ نذیر نے کہا کہ سی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی تقریب میں ہیں‌اور تلاوت ہو رہی ہے کہا گیا کہ یہ وائٹ ہا:ؤ س کی ہے .حالانکہ یہ کسی بین المذاہب تقریب کی تھی ، اسی طرح برطانوی پارلیمنٹ میں تلاوت کی بات جو کی جاتی ہے .وہ اسمبلی ہال کی نہیں‌ ہے بلکہ پارلیمنٹ لارجز کی ہے .انہوں نےکہا اس طرح کی غلط معلومات پھیلاکر نہ جانے ہم کیا کر رہے ہیں. ایسے باتوں سے ہم اسلام کی خدمت نہں‌کر رہے کہ بلکہ ہم کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ نبی کریم صلعم نے ارشاد فرمایا کہ جھوٹے آدمی کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ بنا تصدیق کیے بنا بات کو آگے پھیلا دے.

Leave a reply