ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان

ووٹ کوعزت کا نعرہ اس وقت تھا جب ووٹ کو خطرہ تھا.
moulana faal rehman

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نئے مستقبل کیلئے نئی سوچ پیدا کی جائے ، ہمارے ہاں آئے روز ایک نئی جماعت آ کر تبدیلی کا نعرہ لگاتی ہے ،ووٹ کو جن سے خطرہ تھا اب وہ خطرہ ختم ہو چکا،ہم الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،جنوری میں بر فباری ہوتی ہے الیکشن پر اثر پڑے گا،جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدو جہد کی،ملین مارچ نے جمعیت علمااسلام کو بڑی سیاسی قوت ثابت کیا،ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے کہ ہماری طاقت کیا ہے، ،پیپلزپارٹی اندر اندر ایک فیصلہ کرتی ہے، باہر آکر سیاست کرتے ہیں،

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے فلسطین کی مددکریں،دنیا ہمیں غلام بنانا چاہتی ہےامت مسلمہ کو فلسطین کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے۔پاکستان کو بڑے غیر مبہم الفاظ کے ساتھ اپنا موقف دینا چاہیے۔دو جنگوں میں پاکستانی فوج فلسطین میں لڑی ہے اسرائیل کےخلاف اب پاکستان کو اسی روز میں واپس آجاناچاہیئے ، پیپلزپارٹی نے خود کہا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہیے، نئی مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی یہ لوگ اندر ایک فیصلہ کرتے ہیں باہر آکر سیاست کرتے ہیں کہ ہمیں اتفاق رائے اور نئی مردم شماری کےساتھ الیکشن میں جاناچاہئے، الیکشن کمیشن کام کررہا ہے ابہام کیوں پیدا کیے جارہے ہیں؟ہمارے لیے حالات مشکل ہیں، جب میں یہ بات کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے الیکشن ملتوی کرارہا ہے،ووٹ کوعزت کا نعرہ اس وقت تھا جب ووٹ کو خطرہ تھا.

آخر کس جرم کی پاداش میں ہمارا خون بہایا جا رہا ہے،

مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

Comments are closed.