چنیوٹ : واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں-مہر طارق ڈاہر

چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹرطاہرسیال) واٹس ایپ میسجز کے ذریعہ بلیک میلنگ اور شرفا کی پگڑیاں اچھالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما مہر طارق ڈاہر سرپرست اعلی سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ،ڈاکٹر ارشاد احمد تھہیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سینئر نائب صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ اور مہر سجاد ڈاہر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نائب صدر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع چنیوٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا

انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ہو یا دیگر کوئی بھی ادارہ ہو کسی گم نامی میسیج پر کسی شریف شہری پر اندھا دھند چڑھائی کی شدید مخالفت کرتے ہیں
سرکاری ادارے اور خفیہ ایجنسیاں جب اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں تو گم نامی میسجز پر کسی شریف شہری کو تنگ کیا جانا شدید زیادتی ہے اور انسانی بنیادی حقوق کی صریحاََخلاف ورزی ہے

اگر کسی کو کسی سے کوئی شکایت ہے تو وہ باقاعدہ مدعی بن کر بیان حلفی اور شناختی کارڈ لف کرکے شکائیت درج کروائے،سوشل میڈیا کا یوں بلیک میلنگ کے لیے غلط استعمال کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں

کوئی بھی سینئر آفیسر کسی بھی گم نامی میسیج پر اپنے جونئیرز کو مجبور نہ کرے کہ بغیر تحقیق و تصدیق کے ون سائیڈڈ ایکشن لے،ہمیں اس مسئلہ کو اگر پنجاب حکومت اور معزز اعلی عدالتوں تک بھی لے جانا پڑا تو ہم قطعی گریز نہ کریں گے

ہم بحیثیت پاکستانی شہری اپنے انسانی بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں اور ہر قسم کی قانونی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں

Leave a reply