برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

0
37
برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نوکوٹ میں دو لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے اور ساری رات اجتماعی زیادتی کرنے کے کیس کا مرکزی ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

نوکوٹ میں دو لڑکیوں کو گھر سے اٹھایا گیا تھا اور رات بھر اجتماعی زیادتی کی گئی تھی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ ایک ملزم فرار تھا ، آج پولیس نے اس مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، نوکوٹ میں زیادتی کی شکار لڑکی نے عدالت میں ملزم کی جانب سے زیادتی کئے جانے کا بیان دیا تھا زیادتی کرنے والے 3 مرکزی ملزمان میں ایک علی نواز ٹنگڑی شامل تھا مرکزی ملزم اور سہولت کار سمیت مزید 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حکام کو 15 فروری کو طلب کر رکھا ہے ،عدالت نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا تھا ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی پیشی سے قبل ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج تھی تا ہم پولیس کو اہم کامیابی ملی ہے اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی تحریک لبیک پاکستان مفتی محمد قاسم فخری کی جانب سے نوکوٹ واقعے پر شدید اظہار برہمی کیا گیا اور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ آئندہ کوئی اس طرح کے شرمناک حرکت نہ کرے

واضح رہے کہ سندھ کے علاقے نوکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے نوکوٹ میں 16 میل گاؤں میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، ٹنگڑی برداری کی جانب سے 2 لڑکیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ،انہیں برہنہ کیا گیا اور گاؤں میں برہنہ گھمایا گیا، اسکے بعد دونوں لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی، اجتماعی زیادتی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا، پولیس نے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی، لڑکی کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

پسند کی شادی جرم،دو لڑکیوں کو برہنہ گاؤں میں گھما کا اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ لڑکیاں عدالت پیش،بیان ریکارڈ کروا دیا

برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کیس،لڑکیوں نے ڈر کے مارے گاؤں چھوڑ دیا

Leave a reply