نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

0
56
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
سیشن کورٹ اسلام آبا د میں لڑکا لڑکی تشددسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا متاثرہ لڑکے اور لڑکی پیش نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ،جج سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں تو وارنٹ گرفتاری جاری کرونگا ،پولیس کو لڑکے لڑکی کو پیش کرنے کا حکم دیں گے میں توقع کر رہا تھا لڑکے اور لڑکی نے آج آنا تھا،آپ نے استدعا کر دی میں حکم جاری کرونگا،

عدالت نے متاثرہ لڑکا لڑکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے عدالت نے لڑکا لڑکی کے طلبی کے باوجود عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے عدالت نے ایس ایس پی آپریشن کو متاثرہ لڑکا لڑکی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ،وکیل نے استدعا کی کہ متاثرہ لڑکا اور لڑکی شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں3 گھنٹے لگ جائیں گے،عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی

قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11میں لڑکا لڑکی تشدد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی خود پیروی کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر قانون کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایسا عمل کرنیوالے کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے،

ملیکہ بخاری کا کہنا ہے کہ ریاست ای الیون کیس میں متاثرہ لڑکی کی گواہی کے بعدکیس کی پیروی کرے گی ناقابل تردید ویڈیو اور فرانزک شواہد کے طور پر ریکارڈ پر موجود ہیں کسی بھی عورت کو ہراساں کرنے والے کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنا ہوگا،

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مرزا، GT Road Rape case اور جتوئ کیس ہمارے نظام انصاف کیلئے چیلنج ہیں سوال یہ ہے کہ یہ کیس روزانہ کی بنیاد پر کیوں نہیں چل رہے اور ان کو عمومی مقدموں کے طور پر کیوں لیا جا رہا ہے؟ پراسیکیوشن اور عدالت اپنی ذمہ داری نبھائیں ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاست کا فرض ہے

دوسری جانب عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے ‏پہلے وکیل حسن جاوید کا بھی بیان سامنے آیا ہے، حسن جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ایسا کیوں کیا میرے علم میں نہیں، ایک روز قبل تک میرے ساتھ رابطے میں تھے ، پھر انہوں نے میری کال اٹھانا بند کر دی، اسکے بعد دونوں کا نمبر بھی آف ہو گیا، اور آج عدالت میں انہوں نے وکیل بدل لیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آبا د کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے منحرف، متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کردیا ،عثمان مرزا زیادتی کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ،متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں بیان دے دیا ،عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا گیا ،متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ پولیس نے سارا معاملہ خود بنایا ہے،میں نے بیان حلفی کسی کے دباو میں آکر نہیں دیا، کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیے

ملزم عثمان مرزا و دیگر کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، متاثرہ لڑکی اور لڑکے کی شادی ہو گئی ہے،

موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے تشدد کر کے لڑکی کی شرٹ اتروا دی اس دوران لڑکی انکی منتیں کرتی رہی تا ہم ملزمان باز نہ آئے، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا گرفتار ملزمان میں عثمان مرزا، فرحان اور عطاء الرحمان شامل ہیں۔

کی یاد تازہ،سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply