ہمارے دو ہی نعرے، کون کون سے؟ مریم نواز بول پڑی، خاموش کیوں تھیں؟ بتا دیا
ہمارے دو ہی نعرے، کون کون سے؟ مریم نواز بول پڑی، خاموش کیوں تھیں؟ بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کےکارکنوں کاشکریہ اداکرتی ہوں،آپ کی شفقت میراحوصلہ بڑھاتی ہے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نے بہادری سے مشکلات کامقابلہ کیا،شاہدخاقان کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے،میری خاموشی کی بہت ساری وجوہات ہیں،نوازشریف کاعلاج ہورہا ہےان کی طبعیت بہت خراب ہے،جمہوریت اورسویلین بالادستی کےساتھ ہوں، مجھے مقصد سے کوئی نہیں ہٹاسکتا،جمہوریت سےرشتہ مضبوط ہے،نوازشریف سے زیادہ پاکستان کےعوام کی فکرہے،میرے باہرجانے کا فیصلہ عدالت کرے گی،اجازت نہ ملی تومیاں صاحب کوکہوں گی کہ اپناعلاج کرادے،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ لیگی قیادت نے مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ کھڑے ہو کر تاریخ رقم کردی ہے ۔ آج احسن اقبال کو مبارکباد دینے آئی تھی ،احسن اقبال سے کہا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی قید برداشت کرنے پر مبارک ہو ۔ ماضی کے بر عکس اس بار جب قیادت پر مشکل وقت آیا تو احسن اقبال ،شاہد خاقان عباسی ،خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ جیسے رہنما بہادر بن کر ساتھ کھڑے رہے اور ظلم و زیادتیاں بھی برداشت کیں ،لیگی تاریخ میں یہ ایک نئی روائت ہے اور اسے دیکھ کر نواز شریف بھی خوش ہونگے کہ لیگی رہنما اپنے نظریے پر کھڑے ہیں اور انہوں نے قیادت یا جماعت کو دھوکہ نہیں دیا .
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنے مرضی تجربات کرلیے جائیں لیکن لیگی قیادت سلامت ہے اور نواز شریف نے واپس آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ۔جب مریم نواز سے میڈ یا پر نہ آنے اور مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے سوالات کیے گئے تو ان کا کہنا تھا کہ میں کسی زنجیر میں نہیں جکڑ ہوئی تھی ،میڈ یا پر ہی پابندی تھی کہ مجھے سامنے نہ لایا جائے ،مڈ ٹرم الیکشن کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی ’ووٹ کو عزت دو ‘کے نعرے پر قائم ہیں ؟اس پر مریم نواز نے کہا کہ ہمارے دو نعرے ہیں ایک ’ووٹ کا عزت دو ‘اور دوسرا ’وزیراعظم نواز شریف .