ہمارے دور میں یہ "کام” بھی ہوتا تھا،شہباز شریف کے دعوے پر سب حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاوَس تبدیلی آئینی اورقانونی پارلیمنٹ کا حق ہے،پاکستان کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے،آٹا اور گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،گندم اورآٹا عام آدمی کی پہنچ سےباہر ہوگیا ہے،مسلم لیگ ن کے دور میں گندم کی ریکارڈ پیدوار ہوتی تھی،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،ایسی صورتحال میں ان ہاوَس تبدیلی نہ غیرقانونی ہے اور نہ غیرسیاسی،نواز شریف کی میڈیکل ٹریٹمنٹ جاری ہے میرے اور بھتیجی کے خلاف ریفرنس نیب اور نیازی گٹھ جوڑ ہے،
واضح رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن ہیں، نواز شریف طبی بنیادوں پر عدالت سے رہا ہوئے اور لندن علاج کے لئے گئے، ابھی تک نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، ان کی وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے