واشنگٹن میں امریکی سینیٹروں کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں

0
29

واشنگٹن: واشنگٹن میں امریکی سینیٹروں کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں ،اطلاعات کےمطابق امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن کی پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے خصوصی ملاقات دوران ملاقات پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا

اس ملاقات میں وزیرخارجہ نے باور کرایا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسٹرٹیجک شراکت داری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ،وزیر خارجہ نے سینیٹر ہولن کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ ماہ سے جاری محاصرے ، بلاجواز پابندیوں اور امن و امان کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے سینیٹر کرس وان ہولن کے اصولی موقف کی تعریف کی اور امریکی سینیٹرپرواضح کیاکہ بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی حکومتی پالیسیوں نے پورے جنوبی ایشیائی خطے کو شدید خطرات سے دو چار کر دیا ہے

مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹرکوکہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کو پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے افغانستان میں قیام امن سے حاصل ہونے والے ثمرات سے پورا خطہ مستفید ہو گا

وزیر خارجہ نے سینیٹر ہولن کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے اور قیام_امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا،تاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے بروئے کار لائ گئی کوششوں میں پاکستان اور امریکہ اہم اتحادی رہے ہیں

یاد رہےک امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اکتوبر 2019 میں اپنے دورہ ء پاکستان کے دوران پر تپاک خیر مقدم پر ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا،امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اس دوران آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کیا تھا، امریکی سینیٹرکے ساتھ ایک اور سینیٹرنے ملاقات کی اورپاکستان کے اقدامات کو سراہا

Leave a reply