اداکارہ رابعہ کلثوم جو آج کل ہمیں ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا میں وہاج علی کی بہن بنی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے اس وقت چیزیں سادہ تھیںوہ وقت سادہ تھے ، پیچیدگیاں نہیں تھیںمسئلے مسائل نہیں تھے ، سوشل میڈیا نہیں تھا، گھریلو زندگی بہت آسان نہیں تھی. لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا ہے ٹیکنالوجی نے ترقی کر لی ہے ویسے ویسے مسائل بھی بڑھے ہیں، اور پیچیدگیاں بھی بڑھی ہیں، آج ہمارے پاس سوشل میڈیا ہے ہم ہر ضروری اور غیر ضروری چیز پر بحث کررہے ہوتے ہیں، یہ سوچے بغیر کہ اس کا فائدہ یا نقصان کیا ہوگا ، ہم ہر چیز میں بحث کرکے مسئلے کھڑے کر دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ
ٹھیک ہے بات ہونی چاہیے لیکن ہمیں بلینس کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے، اگر ہم بیلنس نہیںرکھیں گے تو پھر سوسائٹی میں اوررشتوں میں بگاڑ پیدا ہو گا کہ جو کہ کسی کے بھی حق میںنہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پسند کے مطابق بات کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا نقطہ نظر درست ہے اگلے کا نہیں اس طرح کی چیز ہمیں اپنے زہنوں سے نکالنی ہو گی ورنہ ہم اکیلے رہ جائیں گے.