ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے ،عمران خان کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنا ہے-
باغی ٹی وی : فرق ہے ، ہمارے معاشرے میں عورت کے پردے کا تصور فتنہ سے بچنامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مغرب اور ہماری ثقافت میں بہت زیادہ ا ہے-
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا، این سی اوسی کی سفارشات پرہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا،اللہ پر یقین اورفوری اقدامات کی وجہ سے کورونا پرقابو پایا۔
انہوں نے کہا کہ جب کورونا آیا توکئی سیاسی رہنماوں نے مکمل لاک ڈاون کا کہا، ملک کی 70 فیصد سے زائد آبادی دیہاڑی دار ہے، ان پر لاک ڈاون نہیں لگاسکتے، ہم نے ملک میں کورونا کے خلاف اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا-
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اسی انٹر ویو میں کہا تھا کہامریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا، پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ قربانیاں دیں چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کے لیے بھی ریسکیو کیا۔
عمران کان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے، مغربی دنیا میں کشمیریوں کو کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے،یہ مغرب کے لیے ایشو کیوں نہیں ہے؟ یہ منافقت ہے، 8 لاکھ بھارتی فوجیوں نے کشمیر کو کھلی جیل بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہوں، ہمارے جوہری ہتھیاردفاع کے لیے ہیں، جب سے ہم نے کم سے کم ایٹمی دفاعی صلاحیت حاصل کی بھارت سے جنگ نہیں ہوئی ۔
امریکہ کے ذریعے آئی ایم ایف سے شرائط منوانا قوم کے لئے اچھا ثابت نہیں ہو گا