پارٹی لیڈرز پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو سامنا کریں گے، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا، پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہاکہ عالمی حالات سے بے خبر حکومت سیاسی قیادت کے پیچھے پڑی ہے، ہماری پارٹی متحد ہے، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جا رہا، اس طرح سے انتشار بڑے گا، ہماری پارٹی متحد ہے ، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جارہا ، انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے لیڈرز پراگر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو ہم اُس کا سامنا کرلیں گے،
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ آصف زرداری کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے،