خیبر پختونخوای کے نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ا کہ ذاتی طور پر انتقامی کارروائی کے حق میں نہیں ہوں، ایسا نظام بننا چاہیے کہ آئندہ ایسی کارروائیاں نہ ہوں۔
کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کے مطابق زیادتیوں کوبھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ایسی اصلاح کرنی ہے کہ چاہتے ہوئے بھی زیادتی نہ کی جاسکے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ زیادتی کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے، ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین اس لیے لا رہے تھے کہ دھاندلی نہ ہو، دھاندلی سے لوگوں کو مسلط کیا جائے گا تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں میں مختلف طریقوں سے دھاندلی ہوئی ہے، ثبوث سامنے آرہے ہیں کہ کچھ آر اوز نے دھاندلی ہونے دی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ابھی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کا مرحلہ جاری ہے، ہم نے درخواست دی کہ ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جیسے ہی دیگر مراحل ختم ہوں تو اسمبلی اجلاس بلا کر حلف لیں گے، امید ہے ٹریبونل اور عدالتوں سے ہمیں حق ملے گا۔خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمہویت کا تقاضہ ہے عوامی حکومت بنے، کابینہ میں نئے لوگوں کو سامنے لایا جائے گا، ہمارے 50 فیصد سے زیادہ نئے چہرے اسمبلی میں آئے ہیں۔ جذبے سے عوامی مسائل کے لیے کام کریں گے۔
ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو،علی امیں گنڈا پور

Latest from پشاور

فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس وفد کی کلکٹر اظودالمہدی سے ملاقات، تجارتی رکاوٹوں کے حل پر زور
پشاور (باغی ٹی وی رپورٹ) فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر ضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے

مساجد میں سولر سکیم،خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن
تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے مساجد سولر اسکیم میں مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

پرامن احتجاج پر تشدد،پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
پُرامن احتجاج پر لاٹھی چارج: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی کا خیبرپختونخوا اسمبلی میں شدید احتجاج پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی
خیبرپختونخوا پولیس کیلئے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ
خیبرپختونخوا پولیس نے مالی سال 26-2025 کے لیے صوبائی حکومت سے تین گنا زائد بجٹ کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس

پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے، جب ریڈ زون میں داخل ہونے