پنجاب اسمبلی اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

مہنگائی کا خاتمہ کرینگے،پنجاب کی خدمت کا نیا دور شروع ہو رہا،مریم نواز
0
213
halaf punjab

عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے، اسپیکر اسمبلی سبطین خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

پنجاب کی اٹھارویں اسمبلی کا پہلا اجلاس،اجلاس میں اراکین کو بلوانے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 19 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے کسی ممبر کو گرفتار نہیں ہونے دونگا۔ اگر باہر سے کوئی گرفتار ہوا تو پروڈکشن آڈر جاری کروں گا،

پنجاب اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ارکان کی نوک جھوک ہوئی،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ابھی آپ نے حلف نہیں اٹھایا۔ ابھی آپ ممبر نہیں بنے،سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب رکن رانا شہباز نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا،کہا کہ جناب سپیکر ہم نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے،جناب سپیکر ہمیں حراساں کیا جارہا ہے۔ہمارے مہمانوں کو اندر اجازت نہیں دی گئی۔ملک احمد خان نےا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب سپیکر حلف سے پہلے بات نہیں کی جا سکتی ہ،جناب سپیکر پہلے ارکان کا حلف لیں پھر بات ہوگی۔اجلاس میں نماز جمعہ کے لئے وقفہ کیا گیا، اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا، مریم نواز سمیت پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،مسلم لیگ (ن) کے 215 کے قریب اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان ایوان میں موجود ہیں.حکومتی اتحاد کے 215اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا،سنی اتحاد کونسل کے اٹھانوے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، پنجاب اسمبلی میں کل 313سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف لیا،مریم نواز نے حلف اٹھانے کے بعد گولڈن بک پر دستخط کر دیئے،مریم اورنگزیب نے حلف اٹھانے کے بعد رجسٹرڈ پر دستخط کر دیئے۔مریم نواز پنجاب اسمبلی کے ایوان سے روانہ ہو گئیں

پنجاب اسمبلی، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا
سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کا کہنا ہے کہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا،آج شام 5 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،کل بروز ہفتہ خفیہ رائے شماری ہوگی

مریم نواز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئیں.مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں،مریم نواز شریف کا لیگی ارکان کی جانب سے ایوان میں بھرپور استقبال کیا گیا ،پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مریم مریم کے نعرے لگائے،قبل ازیں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے مریم نواز کو مبارکباد دی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کرے پنجاب کی خدمت کا نیا دور شروع ہو،پنجاب کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کریں گے،مہنگائی کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دیں گے، ن لیگی اراکین نواز شریف کی تصاویر اٹھائے ایوان میں پہنچے

پنجاب اسمبلی میں ن لیگی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے درمیان شدید نعرے بازی کی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی کی تو ن لیگی رہنماؤں نے نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے، سنی اتحاد کنوسل کے اراکین نے مینڈیٹ چور وزیر اعلی نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اسمبلی پہنچے تون لیگی اراکین نے اسمبلی کے احاطے میں ان سے ملاقات کی،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی کسی کو نہیں ملی،منتخب ارکان کو اسمبلی آنے سے نہیں روکا جانا چاہیے، میرا خیال ہے کہ میں تو بہت جلدی آ گیا ہوں۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میاں اسلم اقبال وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار ہیں،اجلاس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مال روڈ و اسمبلی کے اطراف کی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ اسمبلی سے ملحقہ سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔لاہور پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی کے ارد گرد موجودہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی بھی موقع پرموجود ہیں،پولیس اہلکاروں کی جانب سے بغیر چیکنگ کسی بھی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں،پنجاب اسمبلی کے باہر قیدیوں والی وین بھی پہنچا دی گئیں,واٹر کینن، بکتر بند گاڑیاں، اینٹی رائٹس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی بھی نفری پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچا دی گئی ہے

پنجاب اسمبلی، قیدیوں کی وین پہنچ گئی،پولیس کی بھاری نفری تعینات
پنجاب اسمبلی سے آج روپوش ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی گرفتاری کا امکان ہے۔تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے پہنچ گئے ہیں،پی ٹی آئی نو منتخب ایم پی اے پی پی 110 حسن ذکاء نیازی کی بھی پنجاب اسمبلی آمدہوئی ہے،پی ٹی آئی آزاد ایم پی اے پی پی 25 یاسر محمود کی بھی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے،پی ٹی آئی آزاد ایم۔پی اے پی پی 24 سید رفت محمود کی بھی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے،نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،مریم اورنگزیب اور پرویز رشید مریم نواز کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے،مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے بیک گیٹ سے انٹری کروائی گئی،نو منتخب ارکان عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، فیصل کھوکھر بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔غزالی سلیم بٹ، ملک خالد کھوکھر، سلمیٰ بٹ، اسد کھوکھر، سہیل شوکت بٹ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔شیر علی گورچانی، میاں مرغوب، رانا اقبال بھی پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں، عظمیٰ کاردار اور حنا پرویزبٹ بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے متوقع سپیکر
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،ملک احمد خا ن اسمبلی پہنچ چکے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور شر کے علاوہ کیا کیا ہے؟اسلم اقبال کے خلاف مقدمہ نہیں ہے تو انہیں اسمبلی آنا چاہیے،بدقسمتی سے کچھ کردار سیاست میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، یہ کردار انجام تک پہنچیں گے.ملک احمد خان سے صحافیوں نے اس بارے سوال بھی کیا تا ہم انہوں نے جواب نہیں دیا اور مسکرا دیئے،

پنجاب اسمبلی اجلاس،میاں اسلم سمیت تمام اشہاری ملزمان کی گرفتاری کی پولیس کو ہدایات
پنجاب اسمبلی اجلاس،تحریک انصاف کے نامزدوزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال سمیت اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،پنجاب اسمبلی کے گیٹ نمبر ون سے صحافیوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی،صحافیوں کو معمول کے برعکس گیٹ نمبر دو سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے،پنجاب اسمبلی کے مال روڈ پر واقع گیٹ نمبر ایک سے صرف ارکان صوبائی اسمبلی کو گذرنے کی اجازت ہے جبکہ ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور انکی شناخت بھی چیک کی جارہی ہے ،اسمبلی کے اطراف میں بھی ناکے لگائے گئے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں کےلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے اور انکی فہرستیں تمام گیٹس اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کے پاس موجود ہیں جنکواسمبلی پہنچنے سے پہلے انکی گرفتاریوں کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،قصور سے تعلق رکھنے والے ایک رکن صوبائی اسمبلی کو روکنے ،اسکی گاڑی کی تلاشی لینے اور اسکی شناخت کی تصدیق کےلئے پولیس کے رویے پر مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کا منتخب نمائندوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک اور رویے پراحتجاج کیا ،

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں،پنجاب اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی نشست کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار اقلیتی نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں، 3 نشستوں پر پیپلزپارٹی، 2 پر مسلم لیگ ق اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئی ہیں.

مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں،عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں،بزدار اور چوہدری پرویز الہٰی دور کی باقیات ختم کرنے جارہے ہیں،آج صرف نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔

پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی ہے،عطا تارڑ
ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام نے نون لیگ کو واضح اکثریت دی ہے،پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی ہے، پنجاب میں گڈ گورننس کا دوبارہ سے آغاز ہونے جا رہا ہے، ہمارے پاس دو سو دس ارکان کی واضح اکثریت موجود ہے، ایک سو ساٹھ منتخب ارکان نون لیگ کا حصہ ہیں، خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کے نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کی تعداد دو سو دس تک پہنچ چکی ہے،

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں ، ان کو ساتھ لے کر چلیں گے، ن لیگ کے پاس پنجاب میں دو تہائی اکثریت ہے ،ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا پھر بھی ہم ایوان میں بیٹھے ہیں،اسلم اقبال پکڑا گیا تو حیرانگی والی کیا بات ہے، کیونکہ اسلم اقبال اشتہاری ملزم ہے وہ نو مئی کا مطلوب ملزم ہے

نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہیئے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہیئے،چودھری شافع حسین
ق لیگی رہنما چودھری شافع حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی باہر رہنے والے ممبران کو اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں،اسپیکر پنجاب کے نام ملک احمد خان کا فیصلہ آج شام تک فائنل ہو جائے گا،اب عوام کو ڈلیور کرنا ہو گا،نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہیئے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہیئےمہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنا ہوں گی،

Leave a reply