’حماس‘‘ کے اعلی قیادت کے وفد کی تہران آمد ،وفد کئ روز تک تہران میں قیام کرے گا.
باغی ٹی وی رپورٹ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کا اعلی اختیاراتی وفد تنظیم کے پولٹ بیورو کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں ایرانی دارلحکومت تہران پہنچا ہے۔ حماس کا وفد کئی روز تک تہران میں قیام کرے گا۔
حماس کی زیر نگرانی چلنے والے متعدد نیوز پورٹلز کا کہنا ہے کہ حماس اپنے دورے کے دوران ایران کے سینیر حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد میں موسی ابو مرزوق، ماھر صلاح، عزت الرشق، زاھر جبارین، حسام بدران، اسامہ حمدان، اسماعیل رضوان اور ڈاکٹر خالد القدومی شامل ہیں۔
ہفتے کے روز اپنے اخباری بیان میں پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بتایا تھا کہ تنظیم کا اعلیٰ اختیاراتی وفد تہران کا دورہ کرے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی تھی کہ اس دورے کے ’’اہم نتائج‘‘ نکلیں گے