حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

6 اسرائیلی اہلکار شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
0
175

غزہ: اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے حملوں میں اپنے ایک فوجی کمانڈو کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے خان یونس میں ناصر ہسپتال کے قریب ایگوز یونٹ کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا جس سے کمانڈو ایلون کدریاشوف ہلاک ہوگیا جبکہ 16 فوجی زخمی ہوئے جن میں 6 اہلکار شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حماس کے ایک کارکن نے فوجی کیمپ کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کو راکٹ سے نشانہ بنایا، اس ہلاکت سے حماس کے خلاف اسرائیل کی زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے –

پنجاب حکومت کا بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

علاوہ ازیں غزہ پر فلسطینی شہریوں کی گاڑی پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 8 افراد شہید ہوگئے، حماس کے میڈیا آفس نے بتایا کہ ایک مقامی پولیس افسر اپنے اہل خانہ کے ساتھ الشجاعہ محلے کی ایک پرہجوم سڑک پر موجود تھے جب ان کی کار پر میزائل فائر کیا گیا، حملے کی زد میں آکر آس پاس موجود متعدد راہ گیر بھی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب ٹائمز آف اسرائیل اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل لبنانی حزب اللہ کے خلاف مہم کو وسعت دے گا اور ہر جگہ اس کا تعاقب کرے گا،شمالی محاذ پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد گیلنٹ نے جمعہ کے روز شام میں اپنے فضائی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج شمال میں حملوں کی رفتار میں اضافہ کرے گی، اسرائیل حزب اللہ کے خلاف دفاع سے ہٹ کر اب اس کا تعاقب کر رہا ہے۔ بیروت، دمشق اور اس سے آگے جہاں کہیں بھی وہ کام کریں گے، ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔

پی آئی اے ائیر لائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

اسرائیلی فوج نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے کار پرحملے میں حزب اللہ کا ایک عہدیدار مارا گیا ہے۔ یہ حملہ بزوریا میں کیا گیا جس میں حزب اللہ کے راکٹ اور میزائل یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر علی عبد الحسن نعیم جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے کا نعیم میزائل کے شعبے میں ایک کمانڈر اور بھاری وار ہیڈز کے ساتھ میزائل فائر کرنے کے کمانڈروں میں سے ایک تھا اور اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی اور ان کے آغاز کا ذمہ دار تھا۔

حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

Leave a reply