پنجاب حکومت کا بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں, پنجاب حکومت
0
104

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ-

باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے اہداف کا تعین اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں، شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے،بجلی چوری کے خاتمے، سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کے لیے قانون سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں اور بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ہرنائی،گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار شہید،14 زخمی

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”زیرو ویسٹ ڈے“پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج اشیاء ضروریہ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو بے شمارماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں ایسی صنعتی معیشت کی ضرورت ہے جہاں وسائل کا موثر استعمال ہو اور ویسٹ کم سے کم پیدا ہو۔ عوام ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرکے ماحول دوست متبادل کو اپنائیں۔ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ دیہات کی صفائی کا پائیدار اور موثر نظام وضع کیا جارہا ہے۔ہر شہر،گاوں اور گلی محلے کو صاف دیکھنا میرا عزم ہے۔اجتماعی کاوش سےہم اپنے بچوں کو صاف ستھرا ماحول دے سکتے ہیں۔ہمیں پائیدار مصنوعات کا انتخاب اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔پرانی اشیاء کی مرمت، انہیں عطیہ کرنے، یا نئے استعمال کا طریقہ اختیار کرنے کے ضرورت ہے۔

پی آئی اے ائیر لائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ

نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

Leave a reply