تل ابیب:حماس کو خفیہ مدد مل رہی ہے:ایسااسلحہ مل رہا ہے جس کا کوئی توڑنہیں:اسرائیل نے واویلا شروع کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ایک رپورٹ امریکی سیکورٹی حکام سے شیئر کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ حماس کو سمندرکے راستے سے خطرناک اسلحہ پہنچایا جارہا ہے

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے یہ دعویٰ کیاہےکہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ سمندر کے راستے کے ذریعے حماس اوردیگرفلسطینی جہادی تنظیموں کوایسا خطرناک اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے جس کا تواسرائیل کے پاس نہیں ہے ، اسرائیلی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ یہ اسلحہ انتہائی خطرناک ہے

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اسرائیلی حکام اورسیکورٹی ادارے خفیہ ادارے موساد کے حوالے سے بتارہےہیں کہ انہیں یہ یقین ہےکہ فلسطینی مجاہدین کی مدد پاکستان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا ہےاوران کےپاس سٹیلائٹ سے لی گئی کچھ تصاویر بھی اس خدشے کو درست ثابت کرتی ہیں

اسرائیلی بحریہ کے اہلکاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں‌ حماس کی بحری فوج کے ساحلی انفراسٹرکچر کے قریب ، مشکوک سرگرمی کی نشاندہی کی۔ انٹیلی جنس کی مدد سے بحریہ کے دستوں نے بحریہ کے متعدد ممبروں اور ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کی

اسرائیلی افواج نے ایک ہتھیار کی نشاندہی کی جس پر شبہ ہے کہ وہ آبدوز برتن تھا ، جسے یونٹ کے ممبروں نے ساحل سمندر کی سمت لے جایا تھا ، اور بظاہر اسے اسرائیل کی سمندری حدود میں ایک مشن کی انجام دہی کے لئے بھیجا جا رہا تھا۔ علے.

اسرائیلی حکام کو یہ بھی خدشہ ہےکہ حماس کے پاس بغیر پائلٹ آبدوزیں ہیں جو خودمختاری سے چلتی ہیں اور جی پی ایس سسٹم کا استعمال کرکے تشریف لاتی ہیں۔ یہ چھوٹی آبدوزیں 50 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ وار ہیڈ سے لیس ہیں۔ سب میرینز کے لانچ ہونے کے بعد ، وہ خود کو اپنے اہداف پر گامزن کرتے ہیں اور اڑا دیتے ہیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو اس بات کا خدشہ ہےکہ فلسطینی مجاہدین کو جدید اسلحہ پاکستان کی طرف سے مختلف ذرائع سے بھیجا جارہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کواگرکسی سے خوف ہے تووہ صرف پاکستان سے ہی ہے وہ کسی عرب ملک سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوا

ادھر اس حوالے سے اسرائیلی سیکورٹی حکام نے یہ بھی خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اگرعالمی قوتیں اس جنگ کوختم کروانے کے لیے آگے نہ بڑھیں توپھریہ جنگ طوالت اختیارکرجائے گی جس کا لا محالہ نقصان اسرائیل کو ہی ہوگا ، اس لیے اسرائیل بیک ڈوررابطوں کے ذریعے اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہے

Shares: