حماس کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

0
50

فلسطینی تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔حماس کے مطابق محض اعلانات نہیں بلکہ فلسطینی اتھارٹی کواپنے اعلانات اور دعووں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل سے تمام معاہدے منسوخ کردیئے
حماس نے صدر عباس کے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کوقابل تحسین قرار دیا ہے۔حماس نے کہا ہے کہ یہ اعلان بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ اب فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات اور تعاون ختم کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے نیشنل کونسل کے فیصلوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدوں پرعمل درآمد معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے فلسطین صدر محمود عباس نے جمعرات کے روز اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست کے تمام اقدامات غیرآئینی اور باطل ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی سنچری ڈیل جیسی خوفناک سازش کو مستردکرتی ہے۔ القدس قابل فروخت نہیں اور نہ ہی یہ کوئی جائیداد کا جھگڑا ہے۔

Leave a reply