فلسطینی تنظیم ‘حماس’ نے قطر میں کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اجازت دینے پر افسوس اور ناراضگی کا اظہار کیاہے.
فلسطینی تنظیم ‘حماس’ نے قطر میں کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اجازت دینے اور دوحا میں صہیونی کھلاڑیوں کے استقبال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے اتحادی ملک قطر پر سخت اعتراض اور مزمت کی ہے جس نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ایک وفد کو دوحا میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے اور ان کے استقبال کیا ہے

روس نے حماس کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کردیا


خیال رہے کہ حماس اسرائیل کے خلاف اس کے ناجائز قبضے کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہے .اس سلسلے میں اسرائیل فوج پر حملوں کا الزام بھی حماس پر ہے حالیہ دنوں منگل کے روز غزہ کی پٹی میں پولیس چوکیوں پر ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی جاں بحق ہوگئےتھے۔ حماس نے ان دھماکوں کا الزام فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت انٹیلی جنس ادارے پرعاید کیا تھا۔

‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے

‘غزہ میں بم دھماکے’،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے

Shares: